پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ کمپنیاں اپنی مصنوعات کو آخری لمحے تک راز میں رکھتی ہیں مگر کچھ ایسی ہوتی ہیں جنھیں اس کی کوئی پروا نہیں ہوتی اور جہاں تک سام سنگ کے لیے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کی بات ہے تو ایسا لگتا ہے کہ اس کے بارے میں سب کچھ پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔ یہ فون 9 اگست (جمعرات) کو متعارف کرایا جارہا ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں نیا کیا ہوگا۔

کیونکہ اس ڈیوائس کے بارے میں تو سب کچھ پہلے ہی سب کو معلوم ہوچکا ہے۔ یہاں تک کہ کمپنی نے خود بھی نوٹ 9 کی تصاویر اور ویڈیو ‘لیک’ کر دی تھیں جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔ ویسے یہ فون کیسا ہوگا یا ہوسکتا ہے وہ درج ذیل ہے ڈیزائن/ڈسپلے جہاں تک اس کے ڈیزائن کی بات ہے تو یہ گزشتہ سال کے نوٹ 8 سے کچھ زیادہ مختلف نہیں، درحقیقت ڈیزائن یکساں ہونے کی وجہ سے ہی سام سنگ کے چیئرمین گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے دوران نوٹ 9 کو استعمال کرتے رہے اور کسی کو اندازہ بھی نہیں ہوسکا۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ فنگر پرنٹ سنسر اسکرین کے اندر ہوسکتا ہے جو کہ منتقل تو ہوا ہے مگر اس بارے بیک کیمرے کے برابر ہونے کی بجائے نیچے چلا گیا ہے، تاکہ گزشتہ سال کی تنقید سے بچا جاسکے۔ یہ فون گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں کچھ بڑا ہے یعنی 6.4 انچ اسکرن کے ساتھ، مگر دیکھنے میں چھوٹا لگتا ہے جس کی وجہ ٹاپ اور نچلے حصے میں بیزل بہت کم ہونا ہے۔ بیٹری/اسٹوریج/ پرفارمنس سام سنگ نے خود واضح کیا ہے کہ اس نئی ڈیوائس میں بیٹری لائف پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ خود ان افواہوں کی تصدیق کردی کہ اس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی جارہی ہے جو کہ نوٹ 8 میں 3300 ایم اے ایچ تھی۔ اسی طرح فون اسٹوریج کی جہاں تک بات ہے تو 512 جی بی ورژن والا ماڈل پہلی بار کسی سام سنگ فون میں متعارف ہونے والا ہے جس کو 512 جی بی کے ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

گلیکسی نوٹ 9 اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر یا کمپنی کے اپنے ایکسینوس 9810 پراسیسر سے لیس ہوگا یہ پہلا سام سنگ فون بھی ثابت ہونے والا ہے جس میں 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ کیمرے ۔ یہ تو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہر نئے فلیگ شپ فون میں سب سے زیادہ توجہ کیمروں پر ہی دی جاتی ہے اور یہی وہ چند چیزوں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تاہم یہ تو یقینی ہے کہ بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا، جیسا گزشتہ سال کے فون میں تھا۔ایس پینفوٹو بشکریہ سام سنگ نوٹ سیریز کو دیگر فونز سے الگ کرنے والا عنصر ایس پین ہی ہے اور اس بار کمپنی نے اس پر بھی خاصی توجہ دی ہے، بلکہ ان پیک ایونٹ کا دعوت نامہ ہی ایس پین کے گرد ہی گھومتا ہے۔ اس کے فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاہم ان کی تفصیلات بھی فی الحال واضح نہیں ۔

مگر میوزک پلے بیک اور ریموٹ ان لاک کے فیچرز کے حوالے سے افواہیں موجود ہیں۔ ہیڈفون جیک جی ہاں سام سنگ نے اب بھی ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا ہے بلکہ کمپنی اس حوالے سے ایپل کا مضحکہ بھی اڑا رہی ہے، جس میں وائرلیس ہیڈ سیٹ یا ڈبل ڈونگل کی ضرورت پڑتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ہیڈفون جیک ہی سام سنگ فونز اور آئی فونز کے درمیان واضح فرق ظاہر کرتا ہے۔

قیمت فوٹو بشکریہ سام سنگ اس فون کی قیمت کا باضابطہ اعلان تو ایونٹ میں ہی ہوگا مگر اس حوالے سے بھی لیکس موجود ہیں جن کے مطابق 128 جی بی ماڈل 899 برطانوی پاﺅنڈز (ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی ماڈل 1099 برطانوی پاﺅنڈز (ایک لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…