بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اسے کہتے ہیں تبدیلی۔۔۔عمران خان نے ایک ویٹر کو پارٹی ٹکٹ دیا اوروہ ہیوی ویٹ امیدواروں کو شکست دیکر ممبر قومی اسمبلی بن گیا،ظفر گل نے کن مشکلات سے گزر کر کامیابی کے جھنڈے گاڑے؟پڑھئے عزم و ہمت کی داستان

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہوٹل  میں ویٹر کا کام کرنے والاپی ٹی آئی  کےٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بن گیا۔نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ الیکشن میں ایک ایسے شخص کو بھی ٹکٹ دیا جو کہ ایک ہوٹل میں ویٹر تھا۔ تحریک انصاف کے نومنتخب ایم این اے گل ظفر  علاقے میں ’’ باغی‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔گل طفر اپنے علاقے میں تحریک انصاف کے متحرک کارکنان میں سے ایک تھے۔جب کہ وہ قبائلی علاقے فاٹا کے سابق وفاقی انتظامیہ کا بھی حصہ تھے۔

گل ظفر نے باجوڑ این اے 41 سے انتخابات میں حصہ لیا۔گل ظفر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواراخوانزادہ چٹان کو اس حلقے سے شکست دی جو کہ بہت مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے تھے۔جب کہ آزاد امیدوار شہاب الدین کو بھی شکست دی۔ظفر گل نے 2013ء کے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا تا ہم اس میں ان کو شکست ہوئی تھی۔۔تحریک انصاف نے قبائلی علاقے کی 12میں سے 6 نشستیں جیتیں۔ظفر گل سے پوچھا گیا کہ آپ تو ایک ہوٹل میں ویٹر تھے اس کے باوجود بھی آپ نے ایک بہت مضبوط امیدوار کو کیسے شکست دے ؟توگل ظفر کا کہنا تھا کہ بے شک میرا پس منظر اتنا مضبوط نہیں تھا لیکن پارٹی کی مدد سے میں اتنے فنڈ اکھٹے کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا کہ میں انتخابی حلقے میں مہم جاری رکھ سکوں۔ہم نے 20 ملین کے فنڈ اکھٹے کیے جس سے پارٹی کے دفاتر اور سیکریٹریٹ بنائے۔ظفر گل کا مزید کہنا تھا کہ اس ضلع سے پارٹی کے 6 میں سے 5امید وار کامیاب ہوئے تھے اور ان میں سے کوئی بھی اتنا امیر نہیں تھا۔ظفر گل نے مزید کہا کہ بے شک ہمارا تعلق امیر طبقے سے نہیں ہے لیکن لوگوں نے ہمیں تبدیلی کے لیے ووٹ دیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف اس وقت مرکز کیساتھ ساتھ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…