جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی متوقع حکومت، سربراہ پاک بحریہ نے اہم اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی )چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا جب کہ نئی حکومت کے ساتھ مل کر مزید بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ بحریہ میں نئی ترقی لانی ہے تو ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا۔

الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا اور 2008 سے تیسرا اقتدار منتقل ہوا، آج پاکستان بہت زیادہ بہتر ہے اور آئندہ برسوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا جبکہ نئی حکومت کے ساتھ مل کر مزید بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ماحول میں تبدیلی آئی ہے، ہم ملک کے دفاع اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کا بیرونی دفاع مضبوط ہے اندرونی پر خطرات پر بھی قابو ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سمندری تجارت بند ہونے سے دنیا کی تجارت کی موت ہوسکتی ہے، آبی راستوں سے دنیا کی تجارت 80 فیصد ہے جب کہ پاکستان کی تجارت 90 فیصد ہے، دنیا کی دو تہائی تیل کی ترسیل سمندر کے ذریعے عرب ممالک سے ہوتی ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ گوادرسے ہم بڑی تجارت کرسکتے ہیں، چینی جہاز نے بلوچستان میں گوادر کے اطراف سونامی کے خطرے کا سروے کیا ہے، چین نے واضح کیا کہ سونامی کا خطرہ نہیں ہے لیکن گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں، ہم نے معاہدہ کیا ہے کہ ان کی مشینری کے ساتھ ملکر ان ذخائر کی تلاش کریں گے، سمندری علاقوں میں تیل کے ذخائر ڈھونڈنا سب سے بڑا کام ہے تاہم امید ہے کہ ہم یہ ذخائر ڈھونڈ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…