ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین میں پاکستانی طلباء کو جز وقتی ملازمت کی اجازت مل گئی ،کاروبار بھی کرسکیں گے ، تفصیلات جاری

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں پاکستانی طلباء کو جز وقتی ملازمت کی اجازت مل گئی ،کاروبار بھی کرسکیں گے ، تفصیلات جاری بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی حکومت کی جانب سے چینی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی طلباء کو جز وقتی

ملازمت کی اجازت دے دی گئی جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ غیر ملکی طلباء کو چین میں اعلیٰ تعلیم کیلئے راغب کرنا ہے،وزارت تعلیم کے ایک بیان کے حوالے سے چین کے معروف اخبار چائنہ ڈیلی نے بتایا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی طلباء کو بیجنگ اور شنگھائی میں جزوقتی ملازمت کی اجازت دینے کیلئے غیر معمولی تبدیلیاں متعارف کرا رہی ہے،تاہم اس کے لیے انہیں اپنے تعلیمی اداروں سے اجازت لینا ہوگی،2015میں شنگھائی نے اس سلسلے میں ایک پائلٹ پالیسی پر عمل شروع کیا تھا جس میں پاکستانیوں سمیت ان غیر ملکی طلباء کو جنہوں نے چینی یونیوسٹیوں سے گریجوایشن کی ہو وہ انٹرشپ کر سکتے ہیں یا گریجوایشن کے بعد دو سال کیلئے زینگ جیانگ نیشنل زون میں اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ایک سال بعد مزید پابندیاں نرم کی گئیں اور غیر ملکی طلباء کو دوران تعلیم کاروبار کی اجازت دی گئی ہے ۔تاہم اب پاکستانی طلباء کے لئے بڑی خوشخبری کی بات یہ ہے کہ چین میں اب انہیں اور دیگر غیر ملکی طلباء کو جزوقتی ملازمت کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…