اسلام آباد( آئی این پی ) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عمران خان کی کامیابی کا مشروط نوٹیفیکیشن ان کے حلف اٹھانے میں رکاوٹ نہیں ہے ،عمران خان حلف اٹھا سکتے ہیں۔منگل کو آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مشروط نوٹیفیکیشن جاری ہونے سے عمران خان کے حلف اٹھانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ،
عمران خان حلف اٹھا سکتے ہیں ، حلقہ این اے 106اور این اے 249کے نوٹیفیکیشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کنور دلشاد نے کہا کہاکہ الیکشن کمیشن کو ان حلقوں کے بارے میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی نہیں ملی ہو گی ، ممکن ہے کہ فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد الیکشن کمیشن ان حلقوں کے نوٹیفیکیشن بھی معطل کردے ، الیکشن کمیشن کے لئے ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا لازمی ہے)