جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

سفارتی تنازعہ شدت اختیارکرگیا، سعودی عرب اور کینیڈا میں شدید ٹکراؤ،جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل ،دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان کردیاگیا

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا، سعودی عرب نے کینیڈا جانے اور آنے والی اپنی تمام پروازیں معطل کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ

کینیڈا کا موقف گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے، جن افراد کا ذکر کیا گیا انہیں ملکی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا، ہمارے قوانین گرفتار افراد کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر تعلیم طلبہ کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثناء کینیڈین وزیر خا رجہ کرسٹیا فری لینڈ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، خواہ یہ کینیڈا میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کرسٹیا فری لینڈ نے مزید کہا کہ سعودی طلبہ کو کینیڈا میں تعلیم سے روکنے کا عمل شرمناک ہو گا۔کینیڈین وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ تنازع اتنی تیزی سے کیوں بڑھا، سعودی عرب ہی جواب دے سکتا ہے، آرمرڈ وہیکلز کی ڈیل کا مستقبل کیا ہوگا، سعودی عرب سے تفصیلات کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی سزا ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کینڈا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…