جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’یہ دن بھی آنے تھے‘‘این اے108سے عابد شیر علی کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے فرخ حبیب عابد شیر علی کی ایسی حالت میں تصاویرشیئر کردیں کہ ہنگامہ برپاہوگیا،سوشل میڈیاپر وائرل

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)’’یہ دن بھی آنے تھے‘‘این اے108سے عابد شیر علی کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے فرخ حبیب عابد شیر علی کی ایسی حالت میں تصویر شیئر کردی کہ ہنگامہ برپاہوگیا،سوشل میڈیاپر وائرل، تفصیلات کے مطابق دور اقتدار میں پروٹوکول کے مزے لوٹنے والے اقتدار کے خاتمے کے بعد اب ایسے حال میں نظر آرہے ہیں کہ آنکھوں دیکھے پر بھی یقین کرنا مشکل ہوتاجارہاہے ، ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے انتخاب لڑا تھا اور

انہیں تحریک انصاف کے امیدوار فرخ حبیب کے ہاتھوں شکست کا سامناکرنا پڑا، عابد شیر علی نے شکست تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے ،کیس کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے والے عابد شیر علی جو کہ اب اقتدار میں نہیں اور پروٹوکول کے مزے بھی اب ختم ہوچکے ہیں ان کی لاہور ہائیکورٹ میں زمین پر بیٹھے ہوئے ایسی تصاویر فرخ حبیب نے شیئر کردی ہیں کہ جس نے بھی دیکھا اس کو یقین کرنا مشکل ہوگیا کہ چند دن قبل تک مہنگی ترین گاڑیوں میں پھرنے والے اور پروٹوکول کے مزے لوٹنے والے عابد شیر علی اس حال کو بھی پہنچ سکتے ہیں؟زمین پر بیٹھے عابد شیر علی انتہائی پریشان دکھائی دے رہے ہیں اس پر فرخ حبیب کے ریمارکس نے تو مزید آگ ہی لگادی ،فرخ حبیب نے عابد شیر علی کی تصاویر سوشل میڈیاپر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ہن آرام اے‘‘، سوشل میڈیا صارفین کے عابد شیر علی کی تصاویر پر طرح طرح کے تبصرے سامنے آرہے ہیں کچھ نے تو عابد شیر علی کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن اکثریت ایسی ہے جو انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ۔عابد شیر علی کی تصاویر دیکھ کر یہ ہی کہاجاسکتاہے کہ سیاستدانوں کو اعتدال کا مظاہرہ کرنا چاہئے وقت کبھی بھی بدل سکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…