اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں قائم آئرلینڈ کے سفارتخانے نے پوپ فرانسس سے ملنے کے خواہشمند 10,000پاکستانی مسیحیوں کے ویزے مسترد کرکے تقریبا 13کروڑ روپے کی رقم بٹولی ہے۔ 21-26اگست کو ’’ ورلڈ میٹنگ آف فیملیز ‘‘ کے نام سے منعقد ہونے والے پروگرام میں ملک بھر سے بشپ، پادری سمیت دس ہزار مسیحیوں اس پروگرام میں شرکت کیلئے ویزا درخواستیں جمع کرواگئی مگر آئرئش سفارتخانے نے تمام درخواستیں مسترد کردیں ۔
مسیحیوں کے بڑے فرقے کاتھولک کی بین الاقوامی ادارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ائرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ورلڈ میٹنگ آف فیملیز نے ایک بڑے اجتماع کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاپائے اعظم پوپ فرانسس کی شرکت متوقع تھی ۔ دنیا بھر سے کاتھولک فرقے کے مسیحی مذہبی عقیدت کے پیش نظر ان سے ملاقات اور برکت حاصل کرنے کیلئے آئرلینڈ جانا چاہتے تھے۔ کراچی ڈائیوسیس کے فادر انتھونی ابرز کے مطابق تمام درخواست دہندگان کو بڑی چھان بین کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا جو اپنے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں ۔ مگر آئرلینڈ کے سفارتخانے کی جانب سے کراچی سے 600درخواستوں سمیت تقریبا دس ہزار درخواستوں کی شک کی بنیاد پر مسترد کردیا گیا ہے۔ سفارتخانے نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں شک ہے کہ شاید یہ لوگ وطن واپس نہ لوٹیں۔فادر انتھونی کا مزید کہناتھا کہ کراچی ڈائیوسس نے فرداً فرداً درخواست دہندگان کی مالی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں منتخب کیا تھا جن میں بعض غیرسرکاری تنظیموں ، تاجر اور اچھی شہرت رکھنے والے لوگ بھی شامل تھے۔ اور یہ تما م لو گ پاپائے روم پوپ فرانسس کے ساتھ مذہبی عقیدت کیلئے جانا چاہتے تھے۔ اس سلسلے میں سفارتخانے سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر نہ ہوسکا۔ واضع رہے کہ بیشتر یورپی ممالک کی جانب سے ویز ا درخواست کی فیس تقریبا13000 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ آئرئش سفارتخانے تقریباایک ہزار درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے غریب پاکستانی مسیحیوں سے تیرہ کروڑ روپے بٹورلیے۔