اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

تعلیم دشمنوں کے چہرے پر زور دار طمانچہ!دیامر میں نذرآتش کئے گئے سکول کب سے کھلیں گے؟اعلان کردیا گیا،طلبا میں خوشی کی لہر

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

دیامر(سی پی پی)گلگت بلتستان کی حکومت نے شدت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بننے والے ضلع دیامر کے تمام اسکولوں میں یکم ستمبر سے کلاسز کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسکولوں اور محکمہ تعلیم کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

جبکہ حملوں کا نشانہ بننے والے اسکولوں کی مرمت آئندہ 2 سے 3 روز میں شروع ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دیامر میں کشیدگی کے نتیجے میں معطل ہونے والی معمول کی سرگرمیا ں بحال ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ 3 اور 4 اگست کی درمیانی شب گلگت بلتستان میں نامعلوم شرپسندوں نے رات کے اندھیرے میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قائم 12 درسگاہوں کو نذر آتش کردیا تھا، بعدِ ازاں 2 مزید اسکولوں کے خاکستر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔4 اگست کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے دیامر اور چلاس میں دہشت گردوں کی جانب سے اسکولوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقع پر ازخود نوٹس لے لیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے دعوی کیا کہ گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں لڑکیوں کے 14 اسکولوں کو نذر آتش کرنے والا مشتبہ دہشت گرد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ اس دوران ایک پولیس جوان نے جامِ شہادت نوش کیا۔گلگت بلتستان حکومت نے انتظامیہ کو خاکستر ہونے والے اسکولوں کو 15 روز میں تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔دیامر میں ہی دہشت گردوں کی جانب سے سیشن جج ملک عنایت الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔جج ملک عنایت الرحمن تانگیر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…