جکارتہ (آئی این پی ) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خطرناک زلزلے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے لیکن جان کی پرواہ کیے بغیر ایک مسجد میں نمازیوں نے نماز قائم رکھی۔انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک مسجد میں نصب کیمرے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطرناک زلزلے کی پرواہ
کیے بغیر نمازیوں نے نماز جاری رکھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام مسجد نماز قائم رکھے ہوئے ہیں اور ان کی قرات میں بھی وہی تسلسل قائم رہا جو زلزلہ آنے سے پہلے تھا۔قوت ایمانی کی یہ مثال سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے نمازیوں کے اقدام کو سراہا گیا اور اسے سچے ایمان اور یقین سے تعبیر کیا۔