اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر، پرویز خٹک، چودھری محمد سرور، فواد چودھری ، شیریں مزاری کو وفاقی کابینہ ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عارف عباسی، راجہ محمد بشارت کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے چند متوقع وزراء کے نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پہلے ہی عمران خان کی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کرچکی ہے ،نئی کابینہ میں پا رٹی کے اہم ارکان کیساتھ مسلم لیگ(ق) ، بی اے پی اور ایم کیو ایم کو بھی وزارتیں دی جائینگی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء میں اسد عمر، پرویز خٹک، چوہدری محمد سرور، زرتاج گل، ڈاکٹر عارف علوی، فواد چودھری،شیریں مزاری شامل ہیں جن کے قلم دانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی طرف سے طارق بشیر چیمہ وزارت کے امیدوار ہیں جبکہ بی اے پی اور ایم کیو ایم کے وفاقی وزاء کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔ان دونوں جماعتوں میں سے بھی 1،1 وزیر عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوگا۔دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزراء میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، سبطین خان، عارف عباسی جبکہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے راجہ محمد بشارت مضبوط امیدوار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر، پرویز خٹک، چودھری محمد سرور، فواد چودھری ، شیریں مزاری کو وفاقی کابینہ ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عارف عباسی، راجہ محمد بشارت کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے چند متوقع وزراء کے نام سامنے آئے ہیں۔