بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ہم ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں،عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے ہی بین الاقوامی مدد مل گئی،بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہے،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں ،پاکستان میں ترقی و استحکام کے خواہاں ہیں ۔پیر کو پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی

اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے کہا کہ یورپی یونین تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور سیکیورٹی، معیشت، جی پی ایس، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ وہ پاکستان میں ترقی و استحکام کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم رکن ممالک سے پاکستان کیلئے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بھی نومنتخب حکومت کی معاونت کرینگے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یورپی یونین کی سفیر کی پاکستان میں ترقی و استحکام کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہے،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں ،پاکستان میں ترقی و استحکام کے خواہاں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…