ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پاکستان مالا مال ہو گیا، امریکی کمپنی کی ایران کے بارڈر سے پانچ ہزار میٹر کے فاصلے پر پاکستانی علاقے میں کھدائی، زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ کسی نے سوچا تک نہ ہو گا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ملک میں معدنیات کے بے شمار خزانے موجود ہیں لیکن ان کی تلاش کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، ایک موقر انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیرخارجہ و میری ٹائم افیئرز عبداللہ حسین ہارون نے ایک ایسا خزانہ ملنے کی خوشخبری سنائی ہے کہ اگر نکال لیا گیا تو ہمارے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے یہ راز بتایا انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد کے قریب سمندر میں تیل کے بہت بڑے ذخائر کا پتہ چلا ہے جن کا حجم اتنا بڑا ہے کہ ممکنہ طور پر کویت کے تیل کے ذخائر سے بھی بڑا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عبداللہ ہارون کے مطابق یہ انتہائی اہم دریافت امریکی تیل اینڈ گیس کمپنی ایکسن موبائل نے کی ہے جو پاکستان میں آف شور ڈرلنگ کے شعبے میں شیئر ہولڈر ہے۔ نگران وزیر خارجہ عبداللہ ہارون نے کہا کہ ایکسن موبائل نے ایران کے بارڈر سے 5 ہزار میٹر کے فاصلے پر پاکستانی سمندری حدود میں کھدائی کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہاں تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں، تاحال ان ذخائر کے حجم کے متعلق حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ موقر قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان ایکسن موبائل سے پہلے ہی ایک جنریشن کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کی ضمانت لے چکی ہے اور اس منصوبے پر 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی، انہوں نے بتایا کہ ہم چین کے علاوہ دیگر مغربی ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کر رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں معدنیات کے بے شمار خزانے موجود ہیں لیکن ان کی تلاش کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، ایک موقر انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیرخارجہ و میری ٹائم افیئرز عبداللہ حسین ہارون نے ایک ایسا خزانہ ملنے کی خوشخبری سنائی ہے کہ اگر نکال لیا گیا تو ہمارے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…