اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورٖڈ آف ریو نیو نے برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔پیر کے روز ایف بی آر چیئرپرسن رخسانہ یاسمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے پاکستانیوں کے بارے
میں تمام تفصیلات اور معلومات برطانوی ٹیکس اٹھارٹی سے لے لی ہیں اور اب ادارہ برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے گا ،واضح رہے کہ یہ کارروائی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف ہورہی ہے ۔