پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا حیرت انگیز فیصلہ، اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب، ترکی، برطانیہ یا امریکہ نہیں بلکہ کس اہم اسلامی ملک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں؟ بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایران کے سفیر سے ملاقات میں ایران کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا اور کہا کہ ایران کا دورہ کرنے اور تاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی واضح کامیاب کی وجہ سے عمران خان اب پاکستان کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں مختلف ممالک کے سفیر ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،

ایسے میں ایران کے سفیر نے بھی گزشتہ روز عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی، تحریک انصاف کے مطابق ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا، اس ملاقات کے موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، شیریں مزاریں اور نعیم الحق بھی موجود تھے، ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں، ایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے لیے ہر وقت تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہش مند ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے، ایران اس منصوبے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے کی صورت حال نہایت حساس ہے، انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن کے لیے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچانے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ عمران نے کہا کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے ایران کے دورے اور مذہبی مقامات کی زیارت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…