جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کا بڑا فیصلہ۔۔۔وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے وقت شیروانی کی جگہ کیا پہنیں گے؟جان کر آپ بھی کپتان کے اس شاندار فیصلے کو سراہیں گے

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) عمران خان کا اپنی تقریب حلف برداری میں شیروانی زیب تن نہ کرنے کا فیصلہ، تحریک انصاف کے سربراہ ممکنہ طور پر 14 اگست کو شلوار قمیض زیب تن کرکے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف نے ملک بھر سے کل 116 نشستوں پر فتح حاصل کی اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے۔

جبکہ تحریک انصاف نے انتخابات کے سرکاری نتائج کے آنے کے بعد سے جوڑ توڑ کے ذریعے حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز بھی حاصل کر لیے ہیں۔ تحریک انصاف آزاد امیدواروں، مسلم لیگ ق، بی اے پی، ایم کیو ایم اور دیگر کیساتھ مل کر وفاق میں حکومت قائم کرے گی۔اس حوالے سے نگران حکومت نے بتایا ہے کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کے حلف کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 یا 12 اگست کو طلب کیا جائے گا۔نگران حکومت کے مطابق نومنتخب اراکین اسمبلی 11 یا 12 اگست کے اجلاس میں حلف اٹھا لیں گے۔ جبکہ اسی روز قومی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کا انتخاب بھی کر لیا جائے گا۔ نگران حکومت کا مزید بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر قومی اسمبلی کے اجلاس والے روز ہی وزیراعظم ایوان صدر جا کر وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے، اس حوالے سے ممکنہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب سادگی کیساتھ منعقد کی جائے گی۔ جبکہ عمران خان مہنگی شیروانی کی بجائے شلوار قمیض کا لباس زیب تن کرکے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ عمران خان ممکنہ طور شلوار قمیض کے لباس میں ہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…