پشاور(آن لائن) متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے زیر اہتمام دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف آج بروز اتوار ورسک روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس سے متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر مشتاق احمد خان ، ضلعی صدر صابرحسین اعوان ، حاجی غلام علی ، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا خیر البشر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان محمد اقبال کے مطابق آج احتجاجی دھرنا ہوگا جب کہ کل بروز پیر دفتر جماعت اسلامی پشاور نشتر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی
جس میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں دھاندلی زدہ اور بوگس انتخابات کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ،دریں اثناء جمعیت علماء اسلام پشاورنے گرینڈالائنس کے فیصلوں پرعملدرآمدکرتے ہوئے الیکشن کے نام پرسلیکشن اورجعلسازی کیخلاف شیڈول کے مطابق بھرپورمہم چلانے کا اعلان کیاہے،یہ فیصلہ جے یوآئی پشاورکی مجلس عاملہ ،امراء ونظماء اور قومی و صوبائی اسمبلی کے سابق امیدواروں کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا،صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ضلعی امیرمولانا خیرالبشرنے کی،اجلاس میں سینیٹرحاجی غلام علی،مولاناامان اللہ حقانی،مولانا سعیدجان،مولانا حسین احمدمدنی ایڈوکیٹ،آصف اقبال داؤدزئی،مفتی طلامحمد،خالدوقارچمکنی،
اجلاس میں الیکشن کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کامطالبہ کیاگیا،اجلاس میں طے پایاکہ ملک بھرمیں دوبارہ ازسرنو صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا،اجلاس میں انتخابات کے دوران دھاندلی کوملک کیخلاف سنگین سازش قراردیتے ہوئے کہاگیاکہ جعلسازی سے وزیراعظم منتخب کرنے سے ملکی مسائل ہرگز حل نہیں ہوسکتے۔عام انتخابات 2018میں عوام مینڈیٹ کے خون اور ورسک روڈکے مکینوں پرظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام عظیم الشان احتجاجی جلسے کاانعقاد کیا جائیگا،
جلسہ آج بروز اتوار پانچ بجے چہل غازبابا ورسک روڈپر منعقد ہوگا، امیر پی کے 66قاری محمداسحاق اورامیرپی کے67مسکین شاہ کے مطابق جلسہ سے متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان، جماعت اسلامی کے صوبائی صدر سینیٹر مشتاق احمد خان، جے یوآئی کے مرکزی رہنماحاجی غلام علی، آصف اقبال داودزئی، حافظ عشمت اوردیگرخطاب کرینگے،جس کا مقصد 25جولائی کوانتخابات میں دھاندلی اور ورسک روڈکے عوام پر 24گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ملسط کرنے کیخلاف آواز بلندکرناہے،متحدہ مجلس عمل پی کے 66,67،کے اراکین ودیگرتمام جماعتی کارکنوں اورعوام سے بھرپورشرکت کی استدعاکی گئی ہے۔