پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکہ نے بھارت کو خصوصی درجہ دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،ایس ٹی اے ۔1میں شمولیت کے بعد اب بھارت کو کون سی مراعات حاصل ہونگی؟ تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے بھارت کو ایس ٹی اے ۔ 1فہرست میں شامل کردیا ہے ۔ امریکہ نے بھارت کو ایس ٹی اے ۔1فہرست میں شامل کرکے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارت تمام عملی مقاصد کے لیے این ایس جی کے برآمدکنندگان کے کنٹرول ایکسچینج پر عمل کرتا ہے۔ اس سے امریکہ کے لیے بھارت کو اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی اور اس کی تیار کردہ مصنوعات فروخت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

خاص طور پر سول سپیس اور دفاعی شعبے میں اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی بھارت کو مل سکے گی ۔بھارت کو امریکہ کی طر ف سے یہ مرتبہ دیا جانا چین کے لیے ایک واضح سیاسی پیغام ہے۔جوبھارت کے نیو کلیئرسپلائر گروپ(این ایس جی)کا رکن بننے کے راستے میں رکاوٹ ہے۔بھارت واحد ایٹمی ملک ہے جسے امریکہ نے یہ مرتبہ عطا کیا ہے اسرائیل بھی امریکہ کی اس فہرست میں ابھی تک جگہ نہیں پا سکا۔ اس طرح بھارت جنوبی ایشیا کا بھی پہلا ملک بن گیا جسے سٹریٹیجک ٹریڈ اتھورائزیشن ۔1(ایس ٹی اے ۔1) کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے امریکہ نے وفاقی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے امریکہ کے لیے بھارت کو اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی اور اس کی تیار کردہ مصنوعات فروخت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ خاص طور پر سول سپیس اور دفاعی شعبے میں اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی بھارت کو مل سکے گی۔بھارت ایشیا میں جاپان اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرا جبکہ مجموعی طو رپر 37واں ملک ہے جسے یہ مرتبہ دیا گیا ہے جو امریکہ کے نیٹو اتحادیوں کو حاصل ہے۔گزشتہ روز امریکہ نے اس سلسلے میں فیڈرل نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بھارت کے لیے ایک گنجائش پیدا کی ہے۔ جو ابھی تک نیو کلیئرسپلائر گروپ (این ایس جی)کارکن نہیں ہے۔ابھی تک بھارت ایس ٹی اے ۔2لسٹ میں شامل تھا جس میں البانیا،ہانگ کانگ ،اسرائیل ،مالٹا،سنگاپور،جنوبی افریقہ اور تائیوان شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…