ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

این اے 131 سے عمران خان بمقابلہ سعد رفیق،ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی،عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے حق میں بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 کے ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کامیاب امیدوار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا ۔لاہور کے حلقہ این اے 131سے ہارنے والے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر سعدرفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی ۔

جسٹس مامون الرشید نے درخواست پر سماعت کی تو سعد رفیق کے وکیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آر او نے صرف مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس سے کامیاب امیدوار کی برتری 602 رہ گئی تاہم مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرنگ افسر نے ہماری درخواست مسترد کردی لہٰذا عدالت دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آر او کی جانب سے مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے باوجود عمران خان کامیاب قرار پائے اس لی یدوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔یاد رہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 131 میں عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو 680 ووٹوں سے شکست دی تھی۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے آر او سے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس میں عمران خان کی کامیابی برقرار رہی تھی تاہم ان کی کامیابی کا مارجن کم ہو کر 608 رہ گیا تھا۔بعد ازاں سعد رفیق نے آر او سے پورا حلقہ کھولنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…