منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ، یہ لوگ الیکشن کا ڈرامہ کیوں کرتے ہیں ، سیدھے سیدھے سلیکشن کر لیا کریں،تحریک انصاف کے اہم رہنما کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز،دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے حلقہ این اے 74سیالکوٹ سے ناکام رہنے والے امیدوار چوہدری غلام عباس نے حلقے میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے اور تمام پریزائیڈنگ افسران کیخلاف کارروائی کی جائے ،قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ، یہ لوگ الیکشن کا ڈرامہ کیوں کرتے ہیں ، سیدھے سیدھے سلیکشن کر لیا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری غلام عباس نے کہا کہ انتخابات والے دن ریٹرننگ افیسر نے مجھے بتایا کہ میں الیکشن جیت چکا ہوں۔پہلے 159 میں سے 158 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں مجھے واضح پرتری حاصل تھی ور 200پولنگ اسٹیشنز کے مطابق میری برتری واضح تھی جبکہ ا گلے دن کے نتائج کچھ اور تھے۔ میرے حلقہ کے 200 تھیلوں کے اندر پیکٹ سیل نہیں تھے اور ’’شیر ‘‘کے نشان والے بیلٹ پیپرز پر الیکشن کمیشن کی مہر بھی موجود نہ تھی جو دھاندلی کی نشان دہی کرتی ہے۔ پریزائیڈنگ افسر میرے حلقہ کے تھیلے لیکر غائب ہوئے جبکہ میرے حلقہ کے نتائج کو 26گھنٹوں کیلئے روک دیا گیا۔ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بھی رزلٹ فراہم نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہورت کے تسلسل کو چیلنج کرنے والے پارلیمنٹ میں نہیں جانے چاہئیں ،ہر بار انتخابی عمل مشکوک ہوتا ہے ، یہ لوگ الیکشن کا ڈرامہ کیوں کرتے ہیں سیدھے سیدھے سلیکشن کر لیا کریں ، قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ غلام عباس نے مزید کہا کہ میں نے اپنی پارٹی سے کوء رابطہ نہیں کیا وہ حکومت سازی میں مصروف ہیں۔الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہا ہے،اپنے حق کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کروں گا اور اگر انصاف نہ ملا تو پھرمیرے لئے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے دو مطالبے ہیں ،حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے اور تمام پریزائیڈنگ افسران جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…