منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

کالاباغ ڈیم کی تعمیر،چیف جسٹس نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

ملتان (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے کہاہے کہ ڈیموں کیلئے آواز اٹھائی تو گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے جلادئیے گئے ٗ سازشوں کو کچلنا پڑیگا ٗکالا باغ ڈیم کو اپنے فیصلے میں مکمل مسترد نہیں کیا ٗ اس پر پہلے اتفاق ہونا چاہیے ٗ ڈیم کی تعمیر کے پاکستان کے عوام محافظ ہیں ٗ 3 ماہ میں انکم ٹیکس ٹریبونل فعال ہوجائیگا ٗپاکستان سے زیادہ عزیز میرا کوئی مفاد نہیں ٗانسانی حقوق سے متعلق ہفتے اوراتوارکوبھی کیسزسنتا ہوں ٗ

بنیادی حقوق انتہائی مقدس ہیں ٗکرپشن اوراقربا پروری معاشرے کے ناسورہیں،بدقسمتی سے قائداورلیاقت علی خان کے جانے کے بعد صرف کرپشن رائج رہی ہے ٗ ہمیں اپنی ذات کی اصلاح اور کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے ٗتعلیم آئین کے تحت اب بنیادی حقوق کا حصہ ہے ٗ ہم تعلیم کو کاروبار نہیں بننے دیں گے۔ ہفتہ کو ملتان بار سے خطاب میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو اپنے فیصلے میں مکمل مسترد نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ اس پر اتفاق پہلے ہونا چاہیے،دیم کی تعمیر کے پاکستان کے عوام محافظ ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جن ڈیم پر کوئی تنازعات نہیں ہیں وہ پہلے بنیں گے ٗ ڈیم سے متعلق میں نے کوئی احسان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ عزیز میرا کوئی مفاد نہیں، میرے لیے بار کے وکلاء میری فیملی ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملک میں پانی کا بحران اس لیے پیدا ہوا کہ ڈیمز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، کراچی کی پانی کی مافیا کی وبا اب اسلام آباد میں آگئی ہے لیکن ہمیں ڈیم بنانا ہے جس کی حفاظت عوام کو کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جب ڈیموں کی آواز اٹھائی تو سازشیں شروع ہوگئیں اور گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے جلا دیئے گئے، حالانکہ چند ہفتے قبل میں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ

یہاں کئی عرصے سے چوری یا قتل کا واقعہ تک پیش نہیں آیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی لوگوں کا حق ہے،عدلیہ کااحسان نہیں جبکہ انسانی حقوق سے متعلق ہفتے اوراتوارکوبھی کیسزسنتا ہوں اور بنیادی حقوق انتہائی مقدس ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحفے میں نہیں ملا،قائداعظم کی کوششوں کا نتیجہ ہے،ملک بنانے کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دی گئیں ٗکیا ہم نے اس کی قدرکی؟۔چیف جسٹس نے بتایا کہ

ملک میں صرف ایک چیزنے راج کیا وہ صرف کرپشن کرپشن اور کرپشن ہے،کرپشن اوراقربا پروری معاشرے کے ناسورہیں،بدقسمتی سے قائداورلیاقت علی خان کے جانے کے بعد صرف کرپشن رائج رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 3 ماہ میں انکم ٹیکس ٹریبونل فعال ہوجائیگا۔چیف جسٹس نے کہاکہ فجرکی نماز پڑھنے کے بعد ایک باریہ ضرور کہتا ہوں کہ میں پاکستانی ہوں، ہمیں اپنی ذات کی اصلاح کرنی چاہیے ، کرپشن کیخلاف جہاد کرنا ہے،

ہم بچوں کو تعلیم دے نہیں بیچ رہے ہیں جبکہ سرکاری تعلیم نہ ہونے کے برابرہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ نہ کیا گیا تو آنے والی نسلوں کو کچھ نہیں دے سکیں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کرپشن کے ساتھ نااہلی، اقربا پروری اور دیگر بیماریوں نے جنم لیالیکن ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے کرپشن کو ختم کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان سے بڑھ کر کوئی مفاد نہیں، ترقی کیلئے بنیادی حقوق لازم ہیں، تعلیم آئین کے تحت اب بنیادی حقوق کا حصہ ہے ٗ ہم تعلیم کو کاروبار نہیں بننے دیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…