جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو امریکی مرضی کا پابند بنانے کیلئے امریکہ کی گھنائونی سازش بے نقاب، اپوزیشن کی بڑی جماعت نے عمران خان کو حکومت سنبھالنے سے پہلے ہی خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے بڑی پیش کش کر دی

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئر مین سینٹ میاںرضا ربانی نے کہاہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے آئی ایم ایف کے حوالے سے بیان سے واضح ہوچکا ہے کہ یہ مالیاتی ادارے سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں ۔سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ کا بیان کہ ’’پاکستان ملنے والے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کو چائنا کے قرض اتارنے میں استعمال نہ کرے ٗ‘اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد دیتے ہوئے

ان کو امریکی خواہش کا پابند بناتے ہیں کہ خطے میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کس طرح کے رکھنے چاہیے جبکہ ترقی پذیر ممالک بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے معاشی بنیادوں پر قرضہ مانگتے ہیں جن کی شرائط بھی معاشی و اقتصادی ہی ہوتی ہیں۔اب تو بالکل واضح ہوچکا ہے کہ یہ مالیاتی ادارے سامراجی قووتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔اگر منتظر حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے کا سوچ رہی ہے تو اسے فیصلہ کرنے سے پہلے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اس مسئلے کو زیر بحث لانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…