پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ ہماری نہیں اپنے چینی قرضوں کی فکر کرے،اسد عمرنے ٹرمپ انتظامیہ کو کرارا جواب دیدیا،جانتے ہیں امریکہ نے چین اور جاپان کے کتنے ارب ڈالر دینے ہیں؟

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے امریکہ کودو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہماری فکر کم، خود چین سے لئے گئے قرضوں کی فکر کرے، چین کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے گا،پاکستان کو فوری طور پر 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی، رقم کا بندوبست آئندہ 6 ہفتوں میں کرنا ہوگا،دوسرے ممالک کیساتھ مقابلے کیلئے کارخانوں ،زرعی شعبے کو توانائی کی فراہمی پرٹیکس کی شرح کم کرینگے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ اعداد شمار کے مطابق اس وقت امریکا، چین کا لگ بھگ 1200 ارب ڈالر کا مقروض ہے جبکہ امریکا نے چاپان سے بھی 1000 ارب ڈالر قرض لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ 13 ماہ میں چین نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے برابر قرض دیا۔اسد عمر کا کہنا تھا پاکستان کو فوری طور پر 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی، رقم کا بندوبست آئندہ 6 ہفتوں میں کرنا ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف، دوست ممالک اور بانڈز جاری کرسکتا ہے، خراب معاشی صورتحال عمران خان کے لئے چیلنج ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شفافیت لائیں گے اور چین کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ اسدعمرنے کہا کہ نئی حکومت نے کارخانوں اورزرعی شعبے کو توانائی کی فراہمی پرٹیکس کی شرح کم کرنے کامنصوبہ بنایا ہے تاکہ کاروباری شعبے کی خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ مقابلے کی صلاحیت بڑھائی جاسکے،اپنے پہلے سودن کے اندر سنگاپور کی طرح سرکاری سرپرستی میں چلنے والی کمپنیوں کوویلتھ فنڈ میں تبدیل کریں گے تاکہ ان میں سیاسی مداخلت ختم کی جاسکے۔

کارخانوں اور زرعی شعبے کیلئے توانائی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کے اس اقدام کے بعد محصولات کی کمی پوری کرنے کیلئے ویلتھ ٹیکس متعارف کرایاجائے گا۔اسدعمرنے کہاکہ پاکستان زرمبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کو بڑھانے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دوست ممالک کے پاس جاسکتاہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈزبھی جاری کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے کسی بھی ملک یاعالمی ادارے سے ابھی بات نہیں کی کیونکہ حکومت کی تشکیل تک کوئی باضابطہ کام شروع نہیں کیاجاسکتا۔اسد عمر نے کہاکہ نئی حکومت پاکستان میں ایک خطہ ایک شاہراہ راہداری کے 60ارب ڈالر سے زائدمالیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مزید شفافیت لائے گی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…