پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کیا واقعی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے؟کراچی کے بعد پشار میں بھی کچرے کے ڈھیر سے متعدد مہر لگے بیلٹ پیپرز برآمد، برآمد بیلٹ پیپرز میں سے اکثر پر کس انتخابی نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے اچینی میں کچرے کے ڈھیر سے 25 جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والے متعدد بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔برآمد ہونے والے بیلٹ پیپرز میں سے اکثر پر مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگی ہوئی ہے جس سے حالیہ انتخابات کی شفافیت پر شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے

حلقہ 70 سے (ن) لیگ کے امیدوار ظاہر خان نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ووٹ ان کے حق میں ڈالے گئے تھے تاہم انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جس میں کچرے سے برآمد ہونے والے بیلٹ پیپرز دکھائے گئے ہیں ٗان بیلٹ پیپرز کے پیچھے دستخط ہیں نہ کوئی مہر جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتخابات والے دن پولنگ عملے نے انہیں جاری نہیں کیا۔واضح رہے کہ پی کے 70 (پشاور 5) وہی حلقہ ہے جہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دے دیا تھا اور سابق صوبائی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان 187 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔واضح رہے کہ پی کے 70 (پشاور 5) وہی حلقہ ہے جہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دے دیا تھا اور سابق صوبائی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان 187 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے گزری کے ایک سرکاری اسکول سے مبینہ طور پر انتخابات والے دن استعمال ہونے والے 150 سے زائد بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جن پر پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان ’تیر‘ پر مہر لگی ہوئی تھی۔قبل ازیں کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کچرا کنڈی سے بھی کئی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…