بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جڑواں شہروں میں تیز بارش ، ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی

datetime 9  مئی‬‮  2015
Px01-031 ISLAMABAD: Apr01 – A view of Faisal Mosque during rain on Monday. ONLINE PHOTO by Hassan Askari
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ شب بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، جڑواں شہروں میں مطلع ابر آلود جبکہ مزید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ہفتہ سے بدھ کے دوران اسلام آباد ، پنجاب میں ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ساہیوال اور لاہور ڈویڑنز ، فاٹا میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش متوقع ہے ، اس دوران خیبر پختونخواہ میں پشاور ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، مردان ، ہزارہ ، ڈی آئی خان ، بنوں ڈویڑنز ، بلوچستان میں کوئٹہ ، ڑوب ، قلات ، سبی اور نصیرآباد ڈویڑنز ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف اوقات میں تیز ہواو¿ں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ہفتہ اور پیر ، منگل کے دوران سندھ کے میرپور خاص ، سکھر ، لاڑکانہ ڈویڑنز میں چند مقامات پر گردآلود ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی۔ اس دوران پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار گندم کی کٹائی ، گہائی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔ گزشتہ روز سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نورپورتھل ، شہید بینظیر آباد 46 ، سبی 45 ، سکھر ، بھکر ، بہاولنگر اور موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…