اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جس وکیل کو مہلت چاہیے پہلے ڈیمز فنڈ میں ایک لاکھ روپے چندہ دے، چیف جسٹس نے شریف خاندان شوگز ملز منتقلی کیس میں شرط رکھ دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملز منتقلی کیس کی سماعت ہوئی تو حسیب شوگر ملز کے وکیل کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے وقت دینے کی استدعاکی گئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جس نے التوا لینا ہے ڈیمز کے فنڈ میں ایک لاکھ روپے چندہ جمع کرادے، دس کے دس درخواست گزاروں کے لیے کل چندہ بھی بتا دیا، دس لاکھ دے دیں مہلت لے لیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے میں خود چھٹی نہیں کرتا وکلا کو چھٹیاں کیسے دے دوں۔15اگست تک حکومت بن جائے گی۔ تمام درخواست گزارعدالت کو 20 اگست تک تحریری طور پرآگاہ کریں کہ فیکٹریاں منتقل کریں گے یا نہیں؟ مزید کوئی التواءنہیں دیا جائے گا۔