پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے 74 گھنٹے 2 سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیے اور ان کا فی گھنٹہ کرایہ کتنا اداکیا؟حیرت انگیز انکشافات،جواب طلب کرلیاگیا

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں 7 اگست کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے بتایا کہ عمران خان نے 74 گھنٹے دو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیے

اور اس حوالے سے پوچھ گچھ کیلئے انہیں ذاتی حیثیت میں 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے ٗ  نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا 2 فروری کو نوٹس لیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیوٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز حاصل کرتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں 7 اگست کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے بتایا کہ عمران خان نے 74 گھنٹے دو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیے اور اس حوالے سے پوچھ گچھ کیلئے انہیں ذاتی حیثیت میں 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے ٗنیب حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…