پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہے یا نہیں؟مسلم لیگ فنکشنل کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا نے حتمی اعلان کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک ملک کی سا لمیت و استحکام ہر چیز پر مقدم ہے اور اسی پہلو کو پیش نظر رکھتے ہوئے جی ڈی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے کئے جانے والے ٹیلی فونک رابطے کے موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جہانگیر ترین نے پیر صاحب پگارا سے وفاق میں حکومت سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی،ان کا کہنا تھا کہ وہ جمعہ کی شب کراچی آکر ذاتی طور پر کنگری ہاس کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن اسلام آباد میں بہت زیادہ مصروفیات کے باعث ان کی کراچی آمد میں تاخیر ہوسکتی ہے جس پر پیر صاحب پگارا نے ان سے کہا کہ جی ڈی اے عام انتخابات سے قبل ہی عمران خان کی سیاسی حمایت کا فیصلہ کرچکا ہے اور الیکشن کے دوران بھی سندھ میں جس حد تک ممکن ہوسکا ہم نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور مدد کی اور مستقبل میں بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔جہانگیر ترین نے پیر صاحب پگارا کے ان جذبات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اس حمایت پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔توقع ہے کہ جہانگیر ترین آئندہ ایک دو روز میں پیر صاحب پگارا سے ملاقات کے لئے کراچی آئیں گے۔  مسلم لیگ فنکشنل کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک ملک کی سا لمیت و استحکام ہر چیز پر مقدم ہے اور اسی پہلو کو پیش نظر رکھتے ہوئے جی ڈی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے کئے جانے والے ٹیلی فونک رابطے کے موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…