پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف پر امریکی دباؤ نئی حکومت کیلئے کڑا امتحان ،امریکہ کو جان لینا چائیے کہ اب ڈکٹیشن لینے یا دباؤ پر پالیسیان بدلنے کا دور گزر گیا ،سابق فوجیوں نے انتباہ کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا)نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف پر پاکستان کو قرضہ نہ دینے کیلئے دباؤ ملک کوسنگین اقتصادی مسائل میں دھکیلنے کی ساز ش ہے جودہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے والے ملک پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے پاکستان اور امریکی کے مابین بداعتمادی بڑھے گی۔

امریکہ کا حکم ماننے سے آئی ایم ایف کی ساکھ مزید متاثر ہو گی جسے امریکہ پہلے ہی سیاست زدہ ادارہ بنا چکا ہے۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اورامریکہ کو جان لینا چائیے کہ اب ڈکٹیشن لینے یا دباؤ پر پالیسیان بدلنے کا دور گزر گیا ہے۔ ہم امریکی مدد کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ امریکہ جیسے دوستوں کی موجودگی میں پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزامائش میں کامیاب ہوئی ہے جس میں دراڈ ڈالنے کی ہرکوشش ناکام ہو گی۔چین سے تعلقات پر کوئی سودے بازی ناممکن ہے۔آئی ایم ایف پر امریکی دباؤ پاکستان میں نئی حکومت کیلئے ایک بین الاقوامی محازپر ایک کڑا امتحان ثابت ہو گا جس سے بہتر انداز میں عہدہ براہ ہونے کی ضرورت ہے۔ماضی کی حکومتوں نے سیاسی مقادات کیلئے اصلاحات نہیں کیں۔اگر اب بھی اصلاحات نہ کی گئیں تو چند سال بعد دوبارہ قرضہ کی ضرورت پڑ جائے گی۔ سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (سابقہ پیسا)نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف پر پاکستان کو قرضہ نہ دینے کیلئے دباؤ ملک کوسنگین اقتصادی مسائل میں دھکیلنے کی ساز ش ہے جودہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے والے ملک پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے پاکستان اور امریکی کے مابین بداعتمادی بڑھے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…