جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہماری موجودگی میں کوئی مائی کا لعل یہ کام نہیں کر سکتا عمران خان نے اگر یہ کام کیا تو پھر۔۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کپتان کو خطرناک وارننگ دے دی

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کچھ لوگ پاکستان میں دینی جماعتوں کی شکست پر بغلیں بجا رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید پاکستان میں اب سیکولر اور لبرل لابی کو کھل کھیلنے کا موقع مل جائے گا، امریکہ اور اس کے حواریوں کو ناکامی و نامرادی کا منہ دیکھنا پڑے گا ، پاکستان کے عوام اسلام سے محبت اور رسول ؐ کی حرمت پر جانیں

نچھاور کرنے والے ہیں ، ان کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی مائی کا لعل سیکولر اور لبرل ریاست نہیں بناسکتا ،ہم دیکھیں گے کہ حکومت کہاں سے ڈکٹیشن لیتی ہے اور کن کے اشاروں پر چلتی ہے ، اگر حکومت کا قبلہ مکہ مکرمہ کی بجائے کسی اور طرف ہوا تو اسے درست کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ امریکہ کہتاہے کہ اسے مذہبی جماعتوں کی شکست پر بڑی خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کے عوام نے انتہا پسندوں اوردہشتگردوں کو مستر د کردیاہے حالانکہ امریکہ خود دنیا بھر میں دہشتگردی اور انتہا پسندی پھیلا رہا ہے۔انسانیت کے خلاف امریکی مظالم کی فہرست بہت طویل ہے۔ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرانے والا امریکہ، جس سے لاکھوں انسان لقمہ ? اجل بن گئے تھے، آج بھی دنیا بھر میں معصوم انسانوں ، خاص طور پر مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے۔ امریکہ نے سوڈان میں شیر خوار بچوں کے لیے دودھ بنانے والی فیکٹری کو بمباری کر کے تباہ کردیا ، معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل اور کشمیریوں کے قتل عام میں بھارت کا ساتھ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آنے والی حکومت نے امریکی ڈکٹیشن پر چلنے کی کوشش کی تو عوامی مقبولیت کے دعویداروں کو عوام کے غیظ و غضب کا شکار ہوتے دیر نہیں لگے گی اس لیے ہم چاہتے ہیںکہ

عمران خان نے پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کا عوام کے ساتھ جو عہد کیا ہے ، اسے پورا کریں اور اب اس سمت پیش رفت ہونی چاہیے۔ ہم ان کے ہر اچھے کام کی تعریف اور تائید کریں گے اور اگر انہوںنے سمت تبدیل کرنے کی کوشش کی تو ان کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں نفاذ اسلام کی جدوجہد کر رہی ہے

ہم پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں اس عظیم مقصد کے لیے ہمارے کارکنوںکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ہمارے کارکنوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عوام سے رابطہ کیا عوام کو اسلام کے بابرکت نظام کی طرف دعوت دی انہیں اللہ اور اس کے رسول کے دین کی طرف بلایا ، ہم اللہ کے دین کے سپاہی اور حضور  کے امتی اور غلام ہیں۔

ہماری محنت و کوشش کا اجر اللہ کے ہاں محفوظ ہے جو ہمیں بہر حال مل کر رہے گا۔ یہ کار انبیاء ہے اس راہ میں پیش آنے والی رکاوٹیں ہمارے عزم و حوصلے کو شکست نہیں دے سکتیں۔ ہم زندگی کی آخری سانس تک ملک میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کرتے رہیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اللہ ہماری اس جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کر ے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…