کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں کامیاب ہونیوالااہم ترین رہنما اشتہاری نکلا، کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 254 کراچی سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اشتہاری ملزم ہیں۔ ایم کیو ایم کے این اے 254 سے ہارنے والے ا میدوارشیخ صلاح الدین کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 254 سے
پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان اشتہاری ملزم ہیں۔ اسلم خان کسٹم کورٹ کے 1997 کے کیس میں اشتہاری ہیں اس لیے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ اسلم خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے جس کی بنا پر وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔شیخ صلاح الدین کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ رزلٹ سے متعلق تمام کارروائی مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔