اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اے غلام سرور خان سے حلقہ این اے 59اور این اے 63میں شکست کھانے والے ن لیگ سے منحرف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے اور قومی اسمبلی میں پہنچنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2018 ءمیں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان سے شکست کھانے والے آزاد امیدوار چودھری نثار علی خان نے دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اب ضمنی انتخاب
میں مقابلہ کریں گے۔ سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 اور این اے 63 سے پی ٹی آئی کے سرور خان سے شکست کھا چکے ہیں۔سابق وزیرداخلہ عام انتخابات کے بعد منظر عام پر آ گئے ہیں اوررنیال پہنچے ، الیکشن میں سپورٹ کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے حصہ لیں گے۔