اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

نوازشریف نے جیل میں نیا کام شروع کردیا،مشاہد حسین کا خاص تحفہ،ہسپتال نہیں جانا چاہتا تھا لیکن پھر کیا ہوا؟ نوازشریف کی گفتگو، حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  اگست‬‮  2018 |

راولپنڈی(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن ) کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ہونے والی ملاقات میں عام انتخابات 2018کے نتائج اور اے پی سی کے فیصلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں اس پر اعتماد میں لیا گیا ۔ نوازشریف نے عام انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی پر بھی لیڈروں سے مشاورت کی اور اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی ،

نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال نہیں جانا چاہتے تھے ، جیل میں ملکی صورتحال سے آگاہی کیلئے تسلسل کیساتھ اخباروں کا مطالعہ شروع کردیا ، مشاہد حسین نے نوازشریف کو مختلف کتابوں کا تحفہ پیش کیا جن کا انہوں نے مطالعہ بھی کرنا شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، الیکشن کمیٹی کے انچارج مشاہد حسین سید، سینیٹر پرویز رشید ، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ، سینیٹر مشاہد اللہ ، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور دیگر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نوازشریف کو الیکشن 2018کے نتائج اورگرینڈ اپوزیشن الائنس کی اے پی سی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا ۔ اس دوران نوازشریف نے انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آرٹی ایس) کی ناکامی پر بھی لیڈروں سے مشاورت کی اور کہا کہ اس کی وجوہات جاننے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو کتابوں کے ایک سیٹ کا تحفہ بھی پیش کیا جن میں سے ایک سیرت النبیؐ پر مشتمل کتاب بھی شامل ہے جبکہ دیگر سیاسیات پر لکھی گئی کتابیں بھی تھیں ۔

اس پر نوازشریف نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آج ہی سے ان کا مطالعہ شروع کر رہے ہیں ۔ رہنماؤں سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ ہسپتال نہیں جانا چاہتے تھے تاہم انہیں جیل انتظامیہ لے گئی لیکن طبیعت بہتر ہوئی تو انہیں خود ہی کہہ دیا کہ انہیں ہسپتال سے فوری جیل لے جایا جائے اور پھر میں اڈیالہ ہی آگیا ۔ نوازشریف نے کہا کہ میں اخباروں کا تسلسل کیساتھ مطالعہ کر رہا ہوں اور ملکی حالات سے مکمل طور پر باخبر رہتا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…