ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان ایک کروڑ نوکریاں بانٹیں گے نہیں، تحریک انصاف کی حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کرے گی یا نہیں؟ اسد عمر نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)متوقع وزیرِ خزانہ اسد عمر نے وضاحت کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں بانٹیں گے نہیں بلکہ ہاؤسنگ کے شعبے میں پیدا کی جائیں گی،پاکستان کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، تاہم ہم نے اس سے نمٹنے کا چینلج قبول کیا ہے، پاکستان کے لیے جو بہتر آپشن ہو گا وہ اپنائیں گے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی آپشن نہیں چھوڑا جا سکتا، جس نہج پر پہنچ چکے

ہر آپشن کو اپنانا ہو گا۔ایک خصوصی انٹرویومیں اسد عمر نے کہاکہ اگر پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جا سکتا ہے تو باقی اداروں کو کیوں نہیں؟ تمام اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کریں گے۔ اداروں کو بہتر کریں گے تو سرکلر ڈیٹ والا مسئلہ نہیں ہو گا۔ ایف بی آر کی لیڈرشپ ایسی ہو جن کی اپنی کریڈبیلٹی ہو، ٹاپ لیڈرشپ میں ریفارمز کے فیصلے ہفتوں میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بارہ دفعہ آئی ایم ایف کے پروگرام لیے جا چکے ہیں، ہمارا اصل مقصد ہے کہ ہر پانچ سال بعد آئی ایم ایف کے پاس جھولی نہ پھیلانی پڑے، گھبرانے کی بات نہیں، حل نکال لیا جائے گا۔ آج چینی سفیر کیساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔متوقع وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ معیشت کے اندر حکومت کا کام سہولت کار کا ہے، اصل کام نجی شعبے نے کرنا ہے، دو کونسل بنانے جا رہے ہیں، ایک اکانومی کونسل اور دوسری بزنس ایڈوئزاری کونسل ہو گی۔ بزنس ایڈوائزری اور اکانومی کونسل کے ذریعے پاکستان کا پلان بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نجکاری کی بڑی چیمپئن تھی لیکن ناکام ہوئی، ہم اداروں کی کمزوریوں کو ٹھیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری پارٹی نے الیکشن میں روزگار دینے کا نعرہ لگایا، ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار دیں گے، وضاحت کر دوں کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں نہیں بانٹیں گے بلکہ ہاسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…