پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

عام انتخابات ،اہم سیاسی جماعت کے نومنتخب رکن اسمبلی کو ’’نان پاکستانی‘‘ قرار دے دیاگیا، شہریت اور اسمبلی رکنیت منسوخ کردی گئی

datetime 2  اگست‬‮  2018

کوئٹہ (این این آئی) عام انتخابات ،اہم سیاسی جماعت کے نومنتخب رکن اسمبلی کو ’’نان پاکستانی‘‘ قرار دے دیاگیا، شہریت اور اسمبلی رکنیت منسوخ کردی گئی،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26سے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی احمد علی کوہزاد کو کوائف کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے ’’نان پا کستان‘ قرار دے دیا گیا، نادرا رپورٹ کے مطابق احمد علی کوہزاد 1977میں والدین کی وفات کے دو سال بعد 1979میں پیدا ہوئے۔

جمعرات کو بلوچستان ہائیکورٹ میں نومنتخب رکن اسمبلی احمد علی کوہزاد کی جانب سے انکی شہریت منسوخ کر نے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی،رکن اسمبلی احمد علی کوہزاد کی جانب سے ہمایوں ترین ایڈوکیٹ، ڈپٹی کمشنر کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ، سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر کی جانب سے احمد علی کوہزاد کے شناختی کارڈ کی تصدیق سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احمد علی کوہزار ولد حیدر علی شناختی کارڈ نمبر 5440029402305کی جانب سے ثبو ت طور پر جمع کیے جانے والے بی فارم کو تصدیق کے لئے نادراکے پاس بھیجا گیا تھا جس کی تصدیق مکمل ہونے پر معلوم ہوا ہے کہ بی فارم غیر تصدیق شدہ ہے ،جس کے بعد کمیٹی نے احمد علی کوہزاد کو ’’غیر پاکستانی ‘‘ قرار دیا ہے ،رپورٹ کے ساتھ منسلک نادرا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ احمد علی کوہزاد کا 1997 سے قبل کوئی ریکارڈ موجود نہیں ،انہوں نے جعلی طریقے سے عبدالحمید ولد حیدر علی کو والدین کی وفات کے بعد خاندان کا سربراہ ظاہر کیا ہے احمد علی کوہزاد کی جانب سے جمع کیے گئے ایفیڈیویٹ میں انہوں نے ظاہر کیا کہ انکے والدین کا انتقال 1977سے پہلے ہوگیا تھا لیکن وہ خود 16فروری 1979کو پیدا ہوئے ہیں تھے ، رپورٹ جمع ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…