اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا حلف 11 اگست کو نہیں اٹھا سکتے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان کو کسی پارٹی میں شمولیت کے لیے تین دن دیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دو دن اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے فیصلے کے لیے ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا
مزیدکہنا ہے کہ ارکان کو انتخابی اخراجات جمع کرانے کے لیے 4 اگست تک کی مہلت ہے، کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے دو دن لگیں گے۔تمام مراحل 11 اگست کو مکمل ہوں گے ، اس لیے ارکان 12 اگست سے پہلے حلف نہیں اٹھا سکتے، اس وجہ سے عمران خان کا وزارتِ عظمی کا حلف اٹھانے کا امکان 14 اگست کا ہے۔