منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

’’پہلے یہ مطالبات پورے کرو پھر حکومت میں شامل ہونگے‘‘ شمولیت کی دعوت پربلوچ رہنما اختر مینگل نے پی ٹی آئی کو سرپرائز دیدیا

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی )کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے آنے والے پی ٹی آئی وفد کے سامنے اپنے 6 نکات پیش کردیے۔بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں نعیم الحق اور یار محمد رند پر مشتمل پی ٹی آئی کے وفد نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور ان سے مرکز میں حمایت مانگ لی۔ سردار اختر مینگل کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کو 6 نکاتی مطالبات تھمادیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 6 نکات وہی ہیں جو گزشتہ حکومتوں سے تھے۔ حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں ،جب تک بنیادی مسائل حل نہیں ہوتے بلوچستان ترقی نہیں کرسکتا، بلوچستان کے مسائل سامنے رکھے ہیں ، خواہش ہے کہ انہیں سنجیدگی سے لیا جائے۔اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کے مطالبات جائز ہیں تحریک انصاف بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ خواہش ہے کہ سردار اختر مینگل عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…