منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ نے عبدالرحمن الدخیل کا نام دہشت گردوں کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل کر دیا، عبدالرحمن الدخیل کون ہیں اور انہیں فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )عبدالرحمن الدخیل کا نام دہشت گردوں کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل،عبدالرحمن الدخیل ایک طویل مدت سے عالمی دہشت گردی کی خصوصی فہرست میں شامل رہے ہیں اور وہ 1997 اور 2001 کے دوران لشکر طیبہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہا جو بھارت پر حملوں میں ملوث تھی۔امریکی محکمہ خارجہ نے عبدالرحمن الدخیل کو دہشت گردی کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل کیا ہے۔

یہ بات محکمہ خارجہ کی ترجمان نے جاری کردہ سرکاری اعلان میں کہی ہے، ایسے غیر ملکیوں پر یہ پابندیاں عائد کی جاتی ہیں جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے یا ،ان سے دہشت گردی کا خطرہ ہے جس سے امریکی شہریوں کی سلامتی، قومی سکیورٹی، امور خارجہ کی پالیسی یا امریکی معیشت کو خدشات لاحق ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ آج کے اعلان کے بعد دخیل کو ان وسائل تک رسائی حاصل نہیں ہوگی جن کی مدد سے وہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ سازی کرسکے۔دیگر مضمرات یہ کہ امریکی تحویل میں ان کی ملکیت اور مفادات منجمد ہوجائیں گے، اور امریکی شہریوں کے لیے ان سے مالی لین دین کرنا ممنوع ہوگا۔عبدالرحمن الدخیل ایک طویل مدت سے امریکہ کی دہشت گرد تنظیم اور لشکر طیبہ کی عالمی دہشت گردی کی خصوصی فہرست میں شامل رہے ہیں اور وہ 1997 اور 2001 کے دوران لشکر طیبہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہا جو بھارت پر حملوں میں ملوث تھی۔ 2004میں دخیل کو برطانیہ کی افواج نے عراق میں پکڑا تھا؛ پھر وہ عراق اور افغانستان میں امریکی تحویل میں رہاجب تک انھیں سنہ 2014 میں پاکستان کے حوالے نہیں کیا گیا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی تحویل سے رہائی کے بعد

ایک بار پھر وہ لشکر طیبہ کے لیے کام سے منسلک ہوگیا،2016 میں دخیل ریاست جموں و کشمیر میں جموں کے لیے لشکر طیبہ کا ڈویژنل کمانڈر رہا، 2018 کے اوائل میں، دخیل لشکر طیبہ کا بھی ایک سینئر کمانڈر رہا۔ترجمان نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی عوام اور بین الاقوامی برادری کو ان دہشت گرد سرگرمیوں سے آگاہ کرتا ہے جن میں عبدالرحمن الدخیل ملوث رہا ہے، یا ملوث ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…