صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک)یمنی فورسزاورحوثیوں کے درمیان مشرقی صنعاء میں جبال بیاض پہاڑی سلسلے میں ہونیوالی جھڑپوں میں 32جنگجومارے گئے جبکہ یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے مشرقی صنعاء میں نھم ڈاریکٹوریٹ میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل جبال بیاض پہاڑی سلسلے کو حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے مشرقی صنعاء میں
نھم ڈاریکٹوریٹ میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل جبال بیاض پہاڑی سلسلے کو حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔ تازہ لڑائی کے دوران حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق جبال البیاض میں گھمسان کی لڑائی کے بعد باغی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور علاقے پر سرکاری فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جبال البیاض میں 32 باغی ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کر دیا گیا۔