واشنگٹن( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف دونوں ہفتے کے روز جنوب مشرقی ایشیائی دس ملکوں کی تنظیم آسیان میں شریک ہوں گے لیکن امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدے دار نے بتایاہے کہ دونوں کے درمیان
ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عہدے دار نے کہا کہ سنگاپور میں ہونے والے اس اجلاس میں شمالی کوریا بھی شرکت کر رہا ہے اور ایسے میں جب کہ پومپیو کے لیے ملاقات کا موقع موجود ہے، لیکن کسی بھی دوطرفہ ملاقات کا کوئی پروگرام طے نہیں کیا گیا۔