اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عظمیٰ میں پی آئی اے سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران پی آئی اے کی جانب سے نعیم بخاری پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے اتنی بھاری فیس پر وکیل کیوں کر رہی ہے ؟چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے کہا کہ بخاری صاحب آپ نے شاید کیس مفت میں لیا ہو۔ نعیم بخاری نے کہا کہ میں فیس ڈیم فنڈ میں دینے کیلئے لے رہاہوں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نعیم بخاری کی عدالت میں کارکردگی اچھی نہ ہوتی تو بہت کچھ ویسا نہ ہوتا جیسا آج ہے ۔چیف جسٹس نے نانگا پربت ائیر سفاری سے متعلق نوٹنگ فائل طلب کرتے ہوئے نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کو وزیر قانون ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ نعیم بخاری پانامہ کیس میں عمران خان کے وکیل تھے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کیس میں کامیابی حاصل ہو ئی تھی ۔حالیہ الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے بعدعمران خان متوقع وزیر اعظم پاکستان ہیں۔