پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی ،کس کس کو تبدیل کیاجارہاہے؟ نام سامنے آگئے

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کی طرف سے اپنی صوابدید پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز مستعفی ہو جاتے ہیں ٗ سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کو آئندہ ہفتے نئی حکومت آنے سے قبل اخلاقی طور مستعفی ہوجانا چاہیے تھا تاہم ابھی تک کسی سفیر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق ملک کی باگ ڈور نئی حکومت کے ہاتھ آتے ہی 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے، جن سفرا کو تبدیل کا جائیگا ان میں سرفہرست چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد ہیں جو دو بار توسیع لے چکے ہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی سفیر تعینات ہیں۔ممکنہ طور پر جن دیگر سفرا کو تبدیل کی جائے گا ان میں سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق، کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم، دبئی میں قونصل جنرل بریگیڈئیر (ر) جاوید حسن، برونائی میں میجر جنرل (ر) طارق رشید خان، ہوانا میں کامران شفیع اور سربیا میں سفیر اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سربراہ عادل گیلانی شامل ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے جن میں سری لنکا میں میجر جنرل (ر) شاہد حشمت، شام میں ائیر مارشل (ر) راشد کمال ، لیبیا میں میجر جنرل (ر) ساجد اقبال ، اردن میں میجر جنرل (ر) جنید رحمت، مراکش میں سفیر نادر چوہدری اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی نان کئیر ڈپلومیٹ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…