منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کیریبیئن پریمیئر لیگ، جنید کی جگہ عرفان بارباڈوس کا حصہ بن گے

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)محمد عرفان کیریبیئن پریمیئرلیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کی نمائندگی کریں گے جب کہ 36سالہ پیسرعدم دستیابی ظاہر کرنے والے ہم وطن جنید خان کی جگہ لیں گے۔یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کے پیش نظر جنید خان نے کریبیئن پریمئر لیگ کیلیے عدم دستیابی ظاہر کردی ، پیسر 8اگست سے 16ستمبر تک شیڈول ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔

جنید خان کا خلاپرکرنے کیلیے فرنچائز نے محمد عرفان کو شامل کرلیا ہے،طویل قامت پیسر 60ون ڈے میچز میں 83وکٹیں حاصل کرچکے، 20ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں انھوں نے 15شکار کیے، مجموعی طور پر مختصر فارمیٹ کے 82میچ کھیل کر انھوں نے94مہرے کھسکائے ہیں۔فرنچائز کے ہیڈ کوچ روبن سنگھ نے کہا ہے کہ جنید خان کی خدمات سے محرومی مایوس کن ہے تاہم متبادل کے طور پر شامل کیے جانے والے محمد عرفان کی موجودگی میں ہماری ایونٹ میں مہم کمزور نہیں پڑے گی،لیفٹ آرم پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں،طویل قامت ہونے کی وجہ سے کسی بھی بیٹنگ لائن کو پریشان کرنے کی صلاحیت انھیں منفرد بناتی ہیں،ان کی موجودگی میں ہمارا اٹیک مزید مضبوط ہوگا۔ محمد عرفان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کی قیادت جیسن ہولڈر کرینگے،کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹیم کی پہلی آزمائش 12اگست کو ایمزون واریئرز کیخلاف ہوگی، دوسرے میچ میں 17اگست کو سینٹ لوسیاکا سامنا کرنے کے بعد اسکواڈ جمیکا تلاواز کیخلاف میچ کیلیے امریکا روانہ بھی ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…