الجیریا(انٹرنیشنل ڈیسک)الجزائرمیں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرکے کم سے کم سات فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی کردئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق عسکریت پسندوں نے مشرقی ریاست سکیکدہ میں عزابہ کے مقام پر قائم ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ فوج کی جوابی کارروائی میں
تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں اور فوج کے درمیان جھڑپ شام اس وقت شروع ہوئی جب 15سے20 دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پرحملہ کردیا۔ حملے ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔