منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان جب تک یہ کام کرتے رہیں گے ان کی حکومت چلتی رہے گی، پرویز خٹک نے 45 ارکان کے ساتھ ملک کر سرپرائز دے دیا، آصف زرداری اور نواز شریف دونوں عمران خان کو ہی کیوں وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں؟ جاوید چودھری کے انکشافات

datetime 30  جولائی  2018 |

ایک خاتون کا بیٹا شرارتی تھا‘ وہ بچے کو ایک نفسیات دان کے پاس لے گئی اور نفسیات دان نے بچے کو ایک بڑی سائز کی نیکر پہنا دی‘ بچہ اس کے بعد شرارتیں چھوڑ کر سارا دن دونوں ہاتھوں سے اپنی نیکر تھامے رکھتا تھا‘ خاتون کی زندگی میں سکون آ گیا‘ پاکستان تحریک انصاف الیکشن جیت چکی ہے لیکن نہ جانے کیوں یہ جیت ایک بڑے سائز کی نیکر محسوس ہوتی ہے، عمران خان جب تک یہ نیکر سنبھال سکیں گے یہ حکومت اس وقت تک چلتی رہے گی

اور جس دن یہ تھک گئے اس دن حکومت نیکر کی طرح نیچے گر جائے گی۔ عمران خان کو اس وقت کیا کیا چیلنجز درپیش ہیں آئیے ہم وہ ڈسکس کرتے ہیں‘ پہلا چیلنج وفاق‘ پنجاب اور کے پی کے میں حکومت سازی ہے‘ وفاق میں پی ٹی آئی کے پاس اس وقت 108 نشستیں ہیں‘ حکومت بنانے کیلئے 136 ارکان درکار ہیں گویا انہیں مزید 28 ارکان چاہئیں‘ چار ق لیگ‘ 11 آزاد ارکان اور شیخ رشید کو ملانے کے بعد بھی انہیں 12 ارکان کی شارٹیج ہے‘ یہ12 لوگ آج بھی انہیں بلیک میل کر رہے ہیں اور یہ کل بھی انہیں وزارتوں‘ ٹھیکوں اور مک مکا کیلئے بلیک میل کرتے رہیں گے‘ عمران خان نے جس دن انہیں ایزی لوڈ کرانے سے انکار کیا‘ یہ نیکر نیچے گرا دیں گے‘ پنجاب میں پی ٹی آئی کے 124ارکان ہیں‘ اب تک 7 آزاد ارکان نے پارٹی جوائن کی‘7 ق لیگ کے ارکان ہیں‘11 ارکان مزید چاہئیں‘ یہ بھی انہیں وزارتوں کے عوض خریدنے پڑیں گے یا پھر ان کے ساتھ مک مکا کرنا پڑے گا چنانچہ پنجاب کی نیکر بھی ڈھیلی رہے گی اور کے پی کے میں پرویز خٹک 45 ارکان لے کر الگ بیٹھے ہیں‘ ان کا دعویٰ ہے مجھے اگر چیف منسٹر نہ بنایا گیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا‘ عمران خان عاطف خان کو سی ایم بنانا چاہتے ہیں‘ آپ اس ڈھیلی نیکر کا کیا کریں گے‘

دوسرا چیلنج پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اپوزیشن تیار ہو چکی ہے، یہ ملک میں اپوزیشن کا سب سے بڑا الائنس ہو گا‘ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی‘ حکومت اتنی بڑی اپوزیشن کی موجودگی میں کوئی بل پاس نہیں کرا سکے گی‘ آپ اس سے کیسے نمٹیں گے اور تیسرا چیلنج ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن میں دھاندلی کے خلاف

سب سے بڑا اتحاد بن گیا،آپ اس کا مقابلہ بھی کیسے کریں گے۔ میری انفارمیشن کے مطابق آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف دونوں عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں‘ ان کا خیال ہے حکومت چھ ماہ نہیں نکال سکے گی‘ عمران خان ان حالات میں حکومت کیسے بنائیں گے اور کیسے چلائیں گے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…