اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

جتنا گند انتخابات میں ڈالا گیا اورتذلیل کی گئی اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا ‘ سابق وفاقی وزیر پھٹ پڑے،کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ جتناگند حالیہ انتخابات میں ڈالا گیا اور تذلیل کی گئی ہے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا ،چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ،(ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کیلئے کسی نے رابطہ کیا اور نہ دباؤ ڈالا لیکن دھاندلی بھرپور طریقے سے کی گئی ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ میں ڈیڑھ مہینے بعد گاؤں سے آرہا ہوں اور مجھے سیاسی حالات کا کوئی علم نہیں۔ انہوں نے آزاد امیدواروں کی شمولیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس کا کوئی علم نہیں مجھے بس اتنا معلوم ہے کہ میں انتخاب جیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس عددی برتری ہے اس لئے اسے صوبے میں حکومت بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران سے اچھے تعلقات ہیں اور میرے تعلقات بہتر ہی رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…