نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی سفارتکار مانی شنکر ایر نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی انتخابات کے نتائج سے سیکھنا چاہیے، پاکستان کی عوام نے مذہبی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان
میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریرحالات کے مطابق تھی، اگر وہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں تو کیا حرج ہے ۔مانی شنکر ایر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔