ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا باب المندب سے تیل بردار جہاز روکنے کا اعلان

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ جب تک بحری ٹریفک کی سلامتی کو لاحق خطرات کم نہیں ہو جاتے تب تک یمن کی باب المندب بندرگاہ سے خام تیل لے لدے بحری جہازوں کی آمد ورفت روک دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی، صنعت اور قدرتی وسائل خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ یمن کے حوثی دہشت گردوں نے باب المندب کے

قریب سعودی عرب کے دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کی کوشش مگر عرب اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دونوں بحری جہازوں پر بیس لاکھ بیرل تیل لادا گیا تھا۔ ان دونوں بحری جہازوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ باب المندب بندرگاہ کیقریب سے گذر رہے تھے۔دہشت گردوں کے حملے میں ایک بحری جہازکو معمول نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تیل ضائع ہوا ہے۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک باب المندب سے تیل بردار تمام جہازوں کی آمد ورفت اس وقت تک بند کردے گا جب تک حوثی دہشت گردوں سے عالمی جہاز رانی کو لاحق خطراتب ختم نہیں ہوجاتے، بحر احمر اور باب المندب میں آبی ٹریفک کو تحفظ نہیں مل جاتا اس وقت کوئی تیل بردار جہاز باب المندب بندرگاہ سے نہیں گذرے گا۔ادھر سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی ’ارامکو‘ نے وزیر توانائی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باب المندب سے تیل بردار جہازوں کے گذرنے پر پابندی کا فیصلہ جہازوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے سے بچانے، تیل کا ضا ئع ہونے سے روکنے اور عملے کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے باب المندب میں امن وامان کے حالات سازگار ہونے تک تیل بردار جہاز روانہ کرنے روک دیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…