اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ایران کیخلاف امریکی پابندیوں پر عملدرامد نہیں کر ینگے، ترکی کااعلان

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے اعلان کیا ہے کہ اْن کے ملک نے امریکی عہدے داران کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور ترکی ان پابندیوں کو لاگو کرنے کا پابند نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آذربائیجان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوگلو کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک ملک کی جانب سے دوسرے ملک پر مسلط کی جانے والی پابندیوں کو پورا کرنے پر مجبور نہیں اور ہم ان

پابندیوں کو درست بھی نہیں سمجھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انقرہ میں امریکا کے ساتھ کئی اجلاس منعقد کیے اور ان کو صاف طور پر آگاہ کر دیا کہ ہم آذربائیجان، ایران، روس اور عراق سے تیل اور گیس حاصل کرتے ہیں۔ اگر ہم اب ایران سے یہ نہیں خریدیں تو پھر ہماری ضرورت کس طرح پوری ہو گی؟گزشتہ ہفتے ایک امریکی وفد نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ دورے کا مقصد ایران پر پابندیوں اور خطّے میں ایران کی دہشت گردی کے حوالے سے انقرہ کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…