اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی پلے بوائے ماڈل کو رقم کی ادائیگی کی آڈیو گفتگو منظرعام پر آگئی

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اْن کے وکیل مائیکل کوہن کے درمیان پلے بوائے ماڈل کیرن میکڈوگل کو خاموش رہنے کے لیے معاوضہ دینے کی آڈیو گفتگو میڈیا کو موصول ہوگئی ہے۔امریکی چینل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اْن کے اٹارنی مائیکل کوہن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ا?ڈیو ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے جس میں امریکی صدر اپنے وکیل مائیکل کوہن کو

معروف پلے بوائے ماڈل کیرن میکڈوگل کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کر رہے تھے جس کے عوض ماڈل امریکی صدر کے ساتھ جنسی تعلق کے معاملے پر خاموش رہیں گی۔یہ آڈیو ٹیپس چند ماہ قبل امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے نیو یارک میں مائیکل کوہن کے گھر چھاپے کے دوران برآمد کی تھیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹیپ نومبر 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے دو ماہ قبل ریکارڈ کی گئی تھی۔ماڈل کیرن میکڈوگل نے امریکی صدارتی انتخاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاشقے کا دعوی کیا تھا۔ ماڈل نے اپنے معاشقے کی کہانی ایک جریدے نیشنل انکوائرر کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت کی تھی جس کے مالک ٹرمپ کے قریبی دوست تھے۔ ٹرمپ کے کہنے پر اخبار کے مالک نے یہ کہانی نہیں چھاپی۔ماڈل اپنی کہانی کے حقوق فروخت کر چکی تھیں اس لیے یہ کہانی اب کسی اور جریدے میں چھپ نہیں سکتی تھی اور نہ ہی وہ امریکی صدر سے اپنے مبینہ معاشقے کے بارے میں کھلے عام بات کر سکیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ دراصل ماڈل کی کہانی کو امریکی صدر نے اپنے دوست کے ذریعے خود خریدا تھا۔واضح رہے ماڈل کیرن میکڈوگل کے معاشقے سے قبل صدر ٹرمپ پورن اسٹار اسٹارمی ڈینئیلز کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کے معاملے پر بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے اور وہ تاحال اسٹارمی اسکینڈل سے نکل نہیں پائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…